Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - نماز میں‌ دوسری رکعت کے بعد قعدے سے کھڑے ہونے کا طریقہ بتا دیں؟

نماز میں‌ دوسری رکعت کے بعد قعدے سے کھڑے ہونے کا طریقہ بتا دیں؟

موضوع: عبادات  |  نماز کے مستحبات   |  نماز

سوال پوچھنے والے کا نام: عدنان کبیر       مقام: بریڈ فورڈ، یوکے

سوال نمبر 968:
نماز میں‌ دوسری رکعت کے بعد قعدے سے کھڑے ہونے کا طریقہ بتا دیں؟ کیا زمین پر ہاتھ رکھ کر پھر گھٹنوں پر رکھیں یا بغیر زمین پر ہاتھ رکھے ہی تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہو جائیں۔

جواب:
قعدہ یا سجدہ کے بعد دونوں ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھ کر کھڑا ہونا مستحب ہے۔ اگر کوئی عذر / بیماری ہو یا گرنے کا اندیشہ ہو تو زمین پر ہاتھ رکھ کر کھڑا ہوسکتا ہے یا جس طرح آسان ہو کھڑا ہونا چاہے، نماز پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

(کتب فقہ)

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان

تاریخ اشاعت: 2011-05-12


Your Comments