Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے شادی کس وجہ سے کی تھی؟

حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے شادی کس وجہ سے کی تھی؟

موضوع: معاملات  |  سیرت

سوال پوچھنے والے کا نام: عمیر       مقام: کینیڈا

سوال نمبر 955:
کیا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے ان کی ذہانت اور بہترین یادداشت کی وجہ شادی سے کی تھی؟

جواب:
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے نکاح اس لیے کیا کہ وہ بہت ہی ذہین اور قابل خاتون تھی۔ تبلیغ دین میں ان کا حصہ صحابہ کرام سے کم نہ تھا۔

آقا علیہ الصلوۃ والسلام کا فرمان اقدس ہے کہ نصف دین عائشہ کے پاس ہے۔ صحابہ کرام مسائل پوچھنے کے لیے سیدہ عائشہ کی خدمت میں حاضر ہوتے تھے، جب کہ کئی آیات بھی حضرت عائشہ کے سبب نازل ہوئیں، مثلاً تیمم وغیرہ۔

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان اقدس ہے کہ تم میں سے بہترین وہ ہے جو اپنے اہل و عیال کے بہتر ہے اور میں تم سب سے زیادہ اپنے اہل و عیال کے لیے بہتر ہوں۔ نیز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر ایک کے حقوق کا کما حقہ خیال رکھتے اور انہیں ادا کرتے۔ اپنی زوجات میں بھی آپ نے ہمیشہ عدل وانصاف کا مظاہرہ کیا اور ان کے تمام حقوق ادا کیے، کبھی کسی کی حق تلفی نہ ہونے دی۔

سیدہ عائشہ صدیقہ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درج ذیل کتب کا مطالعہ فرمائیں:

سیرت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، جلد دہم
العقد الثمین فی مناقب امھات المؤمنین

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان

تاریخ اشاعت: 2011-05-11


Your Comments