Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - خریداری کا سنت طریقہ کیا ہے؟

خریداری کا سنت طریقہ کیا ہے؟

موضوع: خریدو فروخت (بیع و شراء، تجارت)

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد شہزاد شامی       مقام: الریاض، سعودی عرب

سوال نمبر 931:
کسی چیز کی خریداری (بازار وغیرہ) میں قیمت کم کروانا کیا سنت ہے؟ اور خریداری کا سنت طریقہ کیا ہے۔ جزاک اللہ خیر

جواب:
اگلے زمانوں میں لوگ ایماندار اور دیانتدار تھے، مناسب نفع مانگتے تھے اور گاہک بھی تاجروں پر اعتماد کرتے تھے۔ ثانیا ان لوگوں کی ضروریات کم ہوتی تھیں تو وہ اپنی ضروریات کے مطابق نفع کماتے تھے۔ آجکل لوگ ضروریات کی بجائے فضولیات کو پورا کرنے کے لیے مناسب نفع پر اکتفا نہیں کرتے بلکہ بہت زیادہ منافع کمانے کی کوشش کرتے ہیں لہذا گاہک بھی یہ کوشش کرتا ہے کہ کم قیمت ادا کی جائے۔

بیع یعنی خرید و فروخت کی تعریف یہ ہے :

مبادلة المال بالمال بالتراضی.

مال کا مال سے رضامندی سے تبادلہ کرنا ہے۔

جب فریقین ایک قیمت پر متفق ہوجاتے ہیں تو بیع ہو جاتی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان

تاریخ اشاعت: 2011-05-04


Your Comments