Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - نکاح کے بعد دوسال تک اگر رخصتی نہ ہو تو نکاح پر کوئی فرق تو نہیں پڑتا؟

نکاح کے بعد دوسال تک اگر رخصتی نہ ہو تو نکاح پر کوئی فرق تو نہیں پڑتا؟

موضوع: نکاح

سوال پوچھنے والے کا نام: اللہ دتہ       مقام: لاہور، پاکستان

سوال نمبر 929:
اگر‌ نکاح کے بعد دو سال یا اس سے زیادہ عرصہ تک رخصتی نہ ہو تو اس سے نکاح پر کوئی فرق پڑتا ہے یا نہیں؟

جواب:
جب ایک مرتبہ نکاح منعقد ہوجاتا ہے تو اس وقت تک نکاح متاثر نہیں ہوتا جب تک شوہر طلاق نہ دے یا قاضی شرعی وجوہ کی بنا پر تنسیخ نکاح کا حکم نہ دے۔ نکاح خود بخود وقت گزرنے کی وجہ سے ختم نہیں ہوتا، چاہے جتنا وقت بھی گزر جائے۔

صحیح طریقہ یہ ہے کہ اگر طرفین کی کوئی مجبوری نہ ہو تو جلد رخصتی کا انتظام ہونا چاہیے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان

تاریخ اشاعت: 2011-04-26


Your Comments