کیا مرد چہرے اور گردن پر اضافی بال کٹوا سکتا ہے؟


سوال نمبر:917
کیا مرد چہرے سے اضافی بال جو داڑھی کے اوپر ہوں اور جو بال گردن پر داڑھی کے نیچے ہوں ان کو کٹوا سکتا ہے؟

  • سائل: عدنان کبیرمقام: بریڈ فورڈ، یوکے
  • تاریخ اشاعت: 23 اپریل 2011ء

زمرہ: داڑھی کی شرعی حیثیت

جواب:
اضافی بال یعنی چہرے کی ہڈی کے اوپر جو بال ہوتے ہیں کٹوانا جائز ہے۔ اسی طرح جو بال گردن پر داڑھی کے نیچے ہوں ان کا کٹوانا بھی جائز ہے۔

فتاوی عالمگیری میں لکھا ہے

عن ابي يوسف رحمه الله لاباس بذالک وشعر وجهه.

(عالمگيری، 5 / 358)

حضرت ابو یوسف سے مروی ہے کہ گلے سے بال کٹوانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اسی طرح چہرے سے اضافی بال کٹوانے میں حرج نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان