کیا نماز میں تشہد واجب ہے یا مستحب؟


سوال نمبر:906
کیا نماز میں تشہد واجب ہے یا مستحب؟ اور کیا پورا تشہد واجب ہے یا کچھ واجب اور کچھ مستحب؟

  • سائل: شفیق احمد النوریمقام: ممبئی، انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 14 اپریل 2011ء

زمرہ: زکوۃ

جواب:
ہمارے فقہاء احناف کے نزدیک دونوں قعدوں میں تشہد یعنی التحیات للہ سے عبدہ ورسولہ تک پڑھنا واجب ہے چاہے کوئی بھی نماز ہو۔ البتہ چار رکعات میں پہلا قعدہ واجب اور دوسرا قعدہ فرض ہے۔ (کتب فقہ)

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان