وطن اقامتی اور وطن سکنیٰ سے کیا مراد ہے؟


سوال نمبر:874
وطن اقامتی اور وطن سکنیٰ میں قصر کے احکام کے حوالے سے بتائیں؟

  • سائل: مجیدمقام: ابو ظبی، عرب امارات
  • تاریخ اشاعت: 14 اپریل 2011ء

زمرہ: نماز  |  عبادات

جواب:

شرعی اصطلاح‌ میں‌ وطن کی تین اقسام ہیں :

  • وطن اصلی
  • وطن اقامہ
  • وطن سکنیٰ

کسی شخص کے لیے وطن اصلی سے مراد وہ جگہ ہے جہاں پر اس کی پیدائش ہوئی اور وہ اپنے اہل و عیال کے ساتھ رہتا ہو۔

وطن اقامہ سے مراد وہ جگہ ہے جہاں 15 دن یا اس سے زیادہ قیام ہو۔

وطن سکنیٰ ہے اس سے مراد وہ جگہ ہے جہاں 14 دن یا اس سے کم ٹھہرا جائے۔

وطن اصلی اور وطن اقامت میں پوری نماز پڑھنا فرض ہے، جبکہ وطن سکنیٰ میں قصر نماز پڑھنا ضروری ہے۔ وطنِ سکنیٰ میں چار رکعت فرض کی بجائے دو رکعت فرض پڑھنا ہے۔ اگر چار رکعت فرض قصداً پڑھے گا تو اس سے گنہگار ہوگا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان