Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - بزرگان دین کے مزارات سے فیض کیسے حاصل کیا جاتا ہے؟

بزرگان دین کے مزارات سے فیض کیسے حاصل کیا جاتا ہے؟

موضوع: مزارات

سوال پوچھنے والے کا نام: یاور اقبال       مقام: فیصل آباد، پاکستان

سوال نمبر 871:
بزرگان دین کے مزارات سے فیض کیسے حاصل کیا جاتا ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔ شکریہ

جواب:
کسی شیخ کامل سے بیعت ہونا ضروری ہے اور انکی تربیت میں رہنے سے جب بندہ پابند شریعت بن جاتا ہے اور وظائف و اذکار کا پابند ہو جاتا ہے تو اس سے روح طاقتور ہوجاتی ہے، بندہ کے اوصاف رزیلہ ختم ہو جاتے ہیں اور آہستہ آہستہ اس کا ظاہر اور باطن صاف ہو جاتا ہے۔ پھر وہ کسی صاحب قبر سے فیض حاصل کرسکتا ہے لیکن اسکے لیے ضروری ہے کہ اپنے شیخ کامل سے رجوع کرے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان

تاریخ اشاعت: 2011-04-04


Your Comments