عالم اور صوفی میں‌ کیا فرق ہے؟


سوال نمبر:854
عالم اور صوفی میں‌ کیا فرق ہے۔ تفصیل سے واضح فرما دیں۔

  • سائل: محمد اقبال صدیقمقام: یو ایس اے
  • تاریخ اشاعت: 01 اپریل 2011ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:
عام طور پر لوگوں کے ذہن میں یہ بات موجود ہوتی ہے کہ صوفی وہ ہے جسے دنیا کا پتہ نہ ہو یعنی وہ ننگے سر اور ننگے پاؤں ہو وغیرہ وغیرہ۔ اور عالم وہ ہے جو کسی مدرسہ سے فارغ التحصیل ہو۔

حقیقت حال یہ ہے کہ عالم اور صوفی میں کوئی خاص فرق نہیں ہے۔

انما الفقيه المعرض عن الدنيا والراغب فی الاخرة.

عالم یا صوفی وہ ہوتا ہے جو دنیا سے بے رغبت ہو اور آخرت کے لیے تیاری کرنے والا ہو۔

لہذا ہر عالم صوفی اور ہر صوفی عالم اس لیے ہے کہ صوفی اگر بغیر علم عبادت کرتا رہے تو کوئی فائدہ نہیں۔ اتنا علم فرض عین ہے جیسے حرام، حلال کا جاننا، پاک اور ناپاک کا معلوم ہونا، حقوق اللہ اور حقوق العباد کا جاننا ضروری ہے۔ البتہ بعض علماء ایسے ہوتے ہیں کہ الحمدللہ انہیں دنیا میں رغبت کم اور آخرت کی فکر زیادہ ہوتی ہے۔ اس لیے صوفی وہ ہوتا ہے جس پر علم کے ساتھ ساتھ فکر آخرت کا غلبہ زیادہ ہو۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان