Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا تصویر کے سامنے نماز پڑھنا جائز ہے؟

کیا تصویر کے سامنے نماز پڑھنا جائز ہے؟

موضوع: تصویر کی شرعی حیثیت

سوال پوچھنے والے کا نام: ثیاب       مقام: راولپنڈی، پاکستان

سوال نمبر 848:
کیا تصویر کے ہوتے ہوئے نماز پڑھنا جائز ہے؟

جواب:

صاحب ھدایہ لکھتے ہیں :

ولا باس ان يصلَّیَ علی يساط فيه تصاوير لان فی استهانة بالصور.

جس قالین میں تصاویر بنی ہوں اس پر نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ اس صورت میں تصویروں کی توہین ہے (نہ کہ تعظیم)۔

(هداية، 1 : 142)

تصاویر کے اوپر سجدہ کرنا جائز نہیں ہے۔

ولا يسجُدُ التصاوير لانه يشبه عبادة الصورة.

اور تصاویر پر سجدہ نہ کرے کیونکہ اس میں تصویر کی عبادت سے مشابہت ہے۔

(هدايه، 1 : 142)

لہذا جس مکان میں نمازی کے سامنے کوئی تصویر ہو تو وہ ناجائز ہے اگر دوسری طرف ہو اور نماز میں اس کی تعظیم نہ ہو تو جائز ہے کیونکہ ممانعت تصویر میں اصل علت وہ بت پرستوں سے عبادت میں مشابہت ہے لہذا مشابہت کا خوف نہ ہو تو جائز ہے۔

(فتح القدير، 1 : 362)

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2011-04-01


Your Comments