اگرکوئی زنا کرنے کے بعد توبہ کرلے تو کیا اس کی نجات ہوجائے گی؟


سوال نمبر:822
اگرکوئی زنا کرنے کے بعد توبہ کرلے تو کیا اس کی نجات ہوجائے گی؟

  • سائل: سید تجملمقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 30 نومبر -0001ء

زمرہ: زنا و بدکاری

جواب:

کوئی بھی گناہ ہو اس کے بعد سچی توبہ کرنا لازم ہے اور اس فعل پر نادم اور پشیمان ہونا یہ مومن کی علامت ہے۔

اللہ پاک سے معافی طلب کرنا چاہیے وہ غفور و رحیم ہے۔

 وَمَن يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلاَّ اللّهُ.

(آل عِمْرَان ، 3 : 135)

اور اللہ کے سوا گناہوں کی بخشش کون کرتا ہے

لہذا اپنے کیے پر شرمندہ  اور نادم ہونا اور سچی توبہ کرنا ضروری ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان