Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - مومن کتنی قسم کے ہیں؟

مومن کتنی قسم کے ہیں؟

موضوع: ایمانیات

سوال نمبر 82:
مومن کتنی قسم کے ہیں؟

جواب:
مومن دو قسم کے ہیں : ایک مومن صالح اور دوسرا مومن فاسق۔ مومن صالح وہ ہے جو زبان سے ایمان کے اقرار اور دل سے اس کی تصدیق کے ساتھ ساتھ احکام شریعت کی پابندی اور اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت کرتا ہو، اور اس کا عمل شرع کے امر و نہی کے خلاف نہ ہو۔ جبکہ مومن فاسق وہ ہے جو احکام شریعت کی تصدیق اور اقرار تو کرتا ہو لیکن اس کا عمل ان احکام شرعی کے خلاف ہو، جیسے بعض مسلمان نماز، روزہ کو فرض تو جانتے ہیں مگر ادا نہیں کرتے۔ ایسے افراد مومن فاسق کہلائیں گے

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔


Your Comments