کیا مجھے کتاب بہار شریعت پڑھنی چاہیئے؟

سوال نمبر:802
کیا مجھے کتاب بہار شریعت پڑھنی چاہیئے؟

  • سائل: محمّد حسین خان ابن محمّد اعظم حسینمقام: ممبئی،انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 24 مارچ 2011ء

زمرہ: عقائد

جواب:
بہار شریعت ایک مستند اور معتبر کتاب ہے جو کہ عقائد اہل سنت اور فقہ حنفی پر مشتمل فائدہ مند کتاب ہے۔ میرے نزدیک کوئی شخص یہ چاہے کہ میں دین اسلام کے مطابق زندگی بسر کروں تو اسکو چاہیے کہ اپنے پاس بہار شریعت کا یک نسخہ ضرور رکھے کیونکہ اس میں تمام ضروری مسائل بیان ہوئے ہیں۔ کمال یہ کہ اس میں‌ تمام معتبر فقہی کتابوں سے مسائل اخذ کیے گئے ہیں۔

مثلاً در مختار، ردالمختار، عالمگیری، شامی، فتاویٰ، قاضی خان، ہدایہ، فتخ القدیر اور دیگر معتبر اور مستند کتابوں کے حوالاجات بھی موجود ہیں۔ علماء اور عوام سب کے لیے برابر مفید ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان

اہم سوالات
  • بٹ کوئن کی ٹریڈنگ کا کیا حکم ہے؟
  • قطع تعلقی کرنے والے رشتے داروں سے صلہ رحمی کا کیا حکم ہے؟
  • مزارات پر پھول چڑھانے اور چراغاں کرنے کا کیا حکم ہے؟