نماز کا سجدہ کس طرح کرنا چاہئیے؟


سوال نمبر:788
نماز کا سجدہ کس طرح کرنا چاہئیے؟ میں نے سنا ہے کی اس میں فرض، واجب اور سنّت بھی ہوتا ہے. اس کی وضاحت فرمایئے ؟

  • سائل: محمّد حسین خان ابن محمّد اعظم حسینمقام: ممبئی، انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 18 مارچ 2011ء

زمرہ: زکوۃ

جواب:

نماز میں مطلقا دونوں سجدے فرض ہیں۔ ہر سجدے میں چہرے کا بعض حصہ زمین پر لگانا فرض ہے تو اجماع کے ذریعے پیشانی لگانے کی تعیین ہوتی ہے۔

دونوں قدموں میں سے ایک پاؤں کی انگلی کا پیٹ لگانا شرط ہے۔

بالفاظ دیگر کہ سجدے میں دو فرض ہیں ایک پیشانی کا زمین پر جمنا دوسرا دونوں پاؤں میں سے کم از کم ایک انگلی کا پیٹ زمیں پر لگانا۔ باقی ناک کا لگانا دونوں ہاتھوں کا اور گھٹنوں کا زمین پر رکھنا ہمارے نزدیک سنت ہے اسی طرح سجدے میں تین بار سبحان ربی الاعلی کہنا سنت ہے۔ (البدائع والضائع)

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان