Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کسی اچھے کام کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وسیلے کی طرف منسوب کرنا کیسا ہے؟

کسی اچھے کام کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وسیلے کی طرف منسوب کرنا کیسا ہے؟

موضوع: عقائد

سوال پوچھنے والے کا نام: عبداللہ خان       مقام: پاکستان

سوال نمبر 780:
میں جب کبھی کسی کام کا ارادہ دل میں کرتا ہوں تو وہ عین اسی طرح بغیر کسی محنت کے ہو جاتا ہے تو اکثر میرے دل میں یہ خیال آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے یہ کام اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے کر دیا اور حبیب خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی دعاؤں سے اللہ تعالیٰ سے یہ کام میرے حق میں کرا دیا۔ یعنی آقا علیہ الصلوۃ والسلام میرے حق میں دعا کر رہے ہیں۔ کیا یہ صحیح ہے؟

جواب:
یہ درست ہے اس لیے کہ تمام علماء کرام کا اس بات پر اتفاق ہے کہ حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے وسیلے سے اللہ جل شانہ سے سوال کرنا مستحب ہے اور وسیلہ جائز ہے۔

ہم سب اہل سنت کا عقیدہ ہے کہ تمام امور اور مشکلات کا حل اللہ جل شانہ کے دست قدرت میں ہے اور اپنے محبوب بندوں کے وسیلے سے دعا قبول فرماتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان

تاریخ اشاعت: 2011-03-14


Your Comments