Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کتب اور سی ڈیز کی رائیلٹی کے بارے اسلام کیا کہتا ہے؟

کتب اور سی ڈیز کی رائیلٹی کے بارے اسلام کیا کہتا ہے؟

موضوع: جدید فقہی مسائل  |  حقوق العباد

سوال پوچھنے والے کا نام: فرقان یوسف       مقام: راولپنڈی، پاکستان

سوال نمبر 709:
کتب اور سی ڈیز کی رائیلٹی کے بارے میں اسلام کیا کہتا ہے؟ یہ جائز ہے یا ناجائز۔

ایک تو یہ کہ نعت، قوالی یا کسی تقریر کی سی ڈی ایک رقم پر کسی کمپنی سے لے لی پھر وہ رائیلٹی کمپنی کی ہو جائے گی اور جتنی سی ڈیز بھی فروخت ہونگی ان کی رقم وہ لے گی۔

دوسرا یہ کہ سی ڈیز بھی سیل ہوں اور نعت پڑھنے والا یا تقریر کرنے والا وہ ہر سی ڈیز کی سیل پر وہ فیصد مقرر کرلیتا ہے اب اس نے ایک سی ڈی ریکارڈ کروائی وہ اس سے لاکھوں روپے کماتا ہے اس کی یہ کمائی شریعت کی رو سے جائز ہے یا ناجائز؟

جواب:
یہ دونوں صورتیں جائز ہیں لیکن اس میں دھوکہ نہ ہو اور کسی کی مجبوری سے ناجائز فائدہ نہ اٹھایا جائے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2011-03-12


Your Comments