فطرانہ لینے کے مستحق کون لوگ ہیں؟

سوال نمبر:690
فطرانہ لینے کے مستحق کون لوگ ہیں؟

  • تاریخ اشاعت: 15 فروری 2011ء

زمرہ: صدقہ فطر

جواب:

:  صدقہ فطر / فطرانہ کے مصارِف وہی ہیں جو زکوٰۃ کے ہیں، یعنی جن کو زکوٰۃ دے سکتے ہیں اُنہیں صدقہ فطر دے سکتے ہیں اور جنہیں زکوٰۃ نہیں دے سکتے اُنہیں فطرانہ بھی نہیں دے سکتے۔ مصارِف میں سے بہتر یہی ہے کہ فقراء و مساکین کو ترجیح دی جائے، اِس لیے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اِرشاد ہے :

أغْنُوْهُمْ فِیْ هَذَا الْيَوْمِ.

 دارقطنی، السنن، 2 :  152، رقم :  67

’’اس دن مساکین کو (سوال سے) بے نیاز کر دو۔‘‘

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

اہم سوالات
  • بٹ کوئن کی ٹریڈنگ کا کیا حکم ہے؟
  • کاروباری شراکت کے اسلامی اصول کیا ہیں؟
  • وطن سے محبت کی شرعی حیثیت کیا ہے؟