استقامت کی تیسری آزمائش کون سی ہے؟


سوال نمبر:68
استقامت کی تیسری آزمائش کون سی ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 19 جنوری 2011ء

زمرہ: معاملات

جواب:

تیسری آزمائش ’’نَقْصٍ مِّنَ الْاَمْوَالِ‘‘ ہے، یعنی آزمائش اور امتحان کے طور پر مال و دولت، مادی آسائشوں اور نعمتوں سے نواز کر اس سے محروم کر دیا جائے گا۔ اس کا مقصد اس امر کی آزمائش ہے کہ ثروت اور محرومی دونوں حالتوں میں مومنین کے ایمان کی کیفیت کیا رہتی ہے۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ مال چھن جانے کے بعد وہ خدا کی ربوبیت کا انکار کر کے غیر اللہ کی طرف رجوع کرتے ہوئے خدائے وحدہ لا شریک سے اپنا تعلق ہی منقطع کر ڈالیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔