اعتکاف کو توڑنے والے امور کون سے ہیں؟


سوال نمبر:656
اعتکاف کو توڑنے والے امور کون سے ہیں؟

  • تاریخ اشاعت: 14 فروری 2011ء

زمرہ: عبادات

جواب:

:  اعتکاف کو توڑنے والے امور درج ذیل ہیں :

1۔ بلا عذر مسجد سے باہر نکلنا

2۔ حالتِ اعتکاف میں مباشرت کرنا

3۔ عورت اعتکاف میں ہو تو حیض و نفاس کا جاری ہو جانا

4۔ کسی عذر کے باعث اعتکاف گاہ سے باہر نکل کر ضرورت سے زیادہ ٹھہرنا۔

ان سب صورتوں میں اعتکاف ٹوٹ جاتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔