Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا واجب، مسنون یا نفلی اعتکاف چھوڑنے پر قضا واجب ہے؟

کیا واجب، مسنون یا نفلی اعتکاف چھوڑنے پر قضا واجب ہے؟

موضوع: عبادات  |  عبادات

سوال نمبر 652:
کیا واجب، مسنون یا نفلی اعتکاف چھوڑنے پر قضا واجب ہے؟

جواب:

:  اگر نفلی اعتکاف چھوڑ دے تو اس کی قضا واجب نہیں لیکن اگر مسنون اعتکاف جو رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں کیا جاتا ہے، اسے توڑا تو جس دن توڑا اُسی سے آگے بقیہ دنوں کی قضا کرے. پورے دس دنوں کی قضاء واجب نہیں. اگر واجب یعنی منت کا اعتکاف چھوڑا تو اگر وہ کسی معین مہینے کی منت تھی تو باقی دنوں کی قضا کرے. لیکن اگر مسلسل (علی الاتصال) اعتکاف کرنے کی نیت کی تھی تو نئے سرے سے اعتکاف کرے اور اگر علی الاتصال اعتکاف کرنے کی نذر نہیں مانی تھی تو باقی دنوں کا اعتکاف کرے.

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔


Your Comments