Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا روزے کی حالت میں انہیلر(Inhaler) لینا جائز ہے؟

کیا روزے کی حالت میں انہیلر(Inhaler) لینا جائز ہے؟

موضوع: جدید فقہی مسائل  |  روزہ  |  عبادات

سوال نمبر 630:
کیا روزے کی حالت میں انہیلر(Inhaler) لینا جائز ہے؟

جواب:

:  Inhaler انہیلر صرف آکسیجن نہیں بلکہ اس میں دوائی ملی ہوتی ہے جو دل اور معدے تک بطور دوا اثر انداز ہوتی ہے۔ اس لئے اس سے پرہیز کریں۔ اس کے بغیر اگر سانس کا مریض رہ نہیں سکتا اور سانس کی شدید تکلیف میں مبتلا رہتا ہے تو روزہ افطار کرلے اور اگر روبصحت ہونے کی توقع نہ ہو تو فی روزہ فطرانے کی مقدار (دو کلو گندم، آٹا، یا اس کی قیمت) فقیر، مسکین کو فدیہ دے خواہ ہر دن خواہ یکمشت، خواہ ایک کو یا زیادہ کو دے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔


Your Comments