Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا حالتِ روزہ میں خاتونِ خانہ، باورچی، نان بائی کھانے میں نمک چکھ سکتا ہے؟

کیا حالتِ روزہ میں خاتونِ خانہ، باورچی، نان بائی کھانے میں نمک چکھ سکتا ہے؟

موضوع: عبادات  |  روزہ

سوال نمبر 621:
کیا حالتِ روزہ میں خاتونِ خانہ، باورچی، نان بائی کھانے میں نمک چکھ سکتا ہے؟

جواب:

:  حالتِ روزہ میں خاتون خانہ، باورچی، نان بائی بامرِ مجبوری کھانے میں نمک چکھ سکتا ہے بشرطیکہ ذائقہ حلق میں نہ جائے خواہ روزہ فرض ہو یا نفل۔ حضرت ابنِ عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :

لَا بأسَ أَنْ يَتَطَعَّمَ الْقِدْرَ أَوِ الشَّيْئَ.

 بخاري، الصحيح، کتاب الصوم، باب اغتسال الصائم، 2 :  681، رقم :  1828

’’روزہ دار اگر ہانڈی یا کوئی اور چیز چکھ لے تو کوئی حرج نہیں۔‘‘

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔


Your Comments