Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کن صورتوں میں روزے کا فدیہ ادا کیا جائے؟

کن صورتوں میں روزے کا فدیہ ادا کیا جائے؟

موضوع: روزہ  |  عبادات

سوال نمبر 607:
کن صورتوں میں روزے کا فدیہ ادا کیا جائے؟

جواب:

:  شرع کے مطابق اگر کوئی شخص بڑھاپے، کمزوری یا بیماری کے باعث سال بھر میں کسی بھی وقت روزہ رکھنے کے قابل نہ ہو اور اسے آئندہ زندگی میں بھی روزہ رکھنے کی استطاعت کی امید نہ ہو تو اس صورت میں اسے روزے کا فدیہ ادا کرنا ہو گا، لیکن معمولی بیماری کی وجہ سے رمضان کا روزہ قضا کرنا اور یہ خیال کرنا کہ پھر قضا رکھ لیں گے یا فدیہ ادا کر کے یہ سمجھنا کہ روزہ کا حق ادا ہو گیا درست نہیں۔ رمضان کا روزہ اسی صورت میں چھوڑے جب واقعی روزہ رکھنے کی سکت نہ ہو۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔


Your Comments