Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کفارہ کسے کہتے ہیں اور اس کے ادا کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

کفارہ کسے کہتے ہیں اور اس کے ادا کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

موضوع: روزہ  |  عبادات  |  کفارہ کی صورتیں

سوال نمبر 598:
کفارہ کسے کہتے ہیں اور اس کے ادا کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

جواب:

:  شریعت نے کفارہ کو مکلف پر دنیا و آخرت میں گناہوں کو مٹانے کے لئے واجب کیا ہے کفارہ کا حکم عموماً روزے رکھنے، غلام آزاد کرنے، مساکین کو کھانا کھلانے یا انہیں لباس فراہم کرنے پر مشتمل ہے جیسا کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے :

’’ایک شخص نے رمضان میں (دن کے وقت) اپنی بیوی سے صحبت کر لی، پھر رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس سلسلہ میں مسئلہ دریافت کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :  کیا تم غلام آزاد کر سکتے ہو؟ اس نے عرض کی :  نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :  دو ماہ کے روزے رکھ سکتے ہو؟ اس نے کہ :  نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :  ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا دو۔‘‘

مسلم، الصحيح، کتاب الصيام، باب :  تغليظ تحريم الجماع فی نهار رمضان علي الصّآئم و وجوب الکفارة... ، 2 : 783، رقم :  1111

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔


Your Comments