تہبند میں نماز ادا کرنے کی صورت میں تہبندکے نیچے زیرجامہ پہننا لازم ہے؟


سوال نمبر:5912
حالت نماز میں لنگی یعنی تہبندکے ساتھ زیرجامہ یعنی انڈرویئر ضروری ہے؟ اگر کسی نے لنگی یعنی تہبند پہنی ہو اور زیرجامہ نہ پہنا ہو تو کیا اس کی نماز ہوگی یا نہیں؟ جواب عنایت فرمائیں

  • سائل: عبدالماجدمقام: ہندوستان
  • تاریخ اشاعت: 14 دسمبر 2020ء

زمرہ: نماز

جواب:

نماز کے لیے ستر ڈھانپنا بنیادی شرط ہے، اگر تہمند سے ستر چھپ جائے تو اس کے ساتھ زیرجامہ وغیرہ پہنے بغیر بھی نماز ہو جاتی ہے۔ مطلوب ستر چھپانا ہے، جس لباس سے بھی ستر چھپ جائے اس سے شرط پوری ہو جاتی ہے اور نماز بھی ادا ہو جاتی ہے۔ اس لیے تہمند سے ستر چھپا لینے کے بعد اس کے نیچے زیرجامہ پہننا لازم نہیں ہے، زیرجامہ کے بغیر بھی نماز ہو جائے گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری