جواب:
یہ مبارک خواب ہے۔ اس کی تعبیر یہ ہے کہ متوفی کے کسی صدقہ جاریہ کے باعث یا خواب دیکھنے والے یا متوفی کے ورثاء کے کسی نیک عمل کے ایصالِ ثواب سے مردے کو کسی گناہوں کی معافی ملی ہے اور ورثاء کا کوئی عمل متوفی کے گناہوں کا کفارہ بن گیا ہے۔ صاحبِ خواب اپنے عمرہ، حج، نماز، روزہ، تلاوتِ قرآن، صدقہ، اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر وغیرہ کا ثواب متوفی کی ایصال کر دے۔ علاوہ ازیں صاحبِ خواب پانچوں نمازیں بالخصوص عشاء کی نماز فوت نہ ہونے دیا کرے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔