کیا روزے کے لئے نیت کرنا ضروری ہے؟


سوال نمبر:588
کیا روزے کے لئے نیت کرنا ضروری ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 12 فروری 2011ء

زمرہ: روزہ  |  عبادات

جواب:

:  جی ہاں! روزے کی درستگی کے لئے نیت سب سے اوّل درجہ رکھتی ہے وگرنہ صبح صادق سے لے کر غروب آفتاب تک کھانے پینے اور مجامعت سے بچے رہنے سے تو ہرگز روزہ نہیں ہو گا۔ جمہور ائمہ کے نزدیک ہر روزے کی الگ نیت ضروری ہے البتہ امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کے نزدیک پورے رمضان المبارک میں پہلے روزے کی نیت ہی کافی ہے بشرطیکہ پورے ماہ میں روزوں کا تسلسل قائم رہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔