جواب:
کوئی بھی ایپلیکشن یا ایپ (APP) بنانے اور بیچنے کے جواز اور عدم جواز کا انحصار ایپ کے مواد، کام اور اسعمال پر ہے۔ ایپ میں استعمال ہونے والا مواد اگر ایپ بنانے والے یا بنوانے کا اپنا ہے اور سرقہ نہیں ہے، غیرشرعی یا ممنوعہ بھی نہیں ہے تو ایپ بنانا یا بنوانا جائز ہے۔ ایپ بنانے یا بنوانے کا مقصد علم یا معلومات کا فروغ، حلال و جائز تجارت یا کوئی بھی مندوب یا مباح کام ہونا چاہیے۔ اگر ایپ غیرشرعی مواد پر مشتمل ہے یا کسی ناجائز مقصد کے لیے بنائی گئی ہے تو اس کو بنانا، بیچنا اور استعمال کرنا جائز نہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔