صومِ داؤدی کسے کہتے ہیں؟

سوال نمبر:569
صومِ داؤدی کسے کہتے ہیں؟

  • تاریخ اشاعت: 11 فروری 2011ء

زمرہ: عبادات  |  روزہ

جواب:

:  سال بھر اس طرح روزے رکھنا کہ ایک دن روزہ سے رہے اور ایک دن بلا روزہ، صومِ داؤد کہلاتا ہے۔ یہ حضرت داؤد ں کا روزہ رکھنے کا معمول تھا جیسا کہ حدیث مبارکہ میں حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

إِنَّ أَحَبَّ الصِّيَامِ إِلَی اﷲِ تَعَالٰی صِيَامُ دَاوُدَ، وَکَانَ يَصُوْمُ يَوْماً وَيُفْطِرُ يَوْم.

 مسلم، الصحيح، کتاب الصيام، باب النهی عن صوم الدهر۔ . . وبيان تفضيل صوم يوم و إفطار يوم، 2 :  816، رقم :  1159

’’بے شک اللہ تعالیٰ کے نزدیک صیامِ داؤد سب سے زیادہ پسند ہیں، وہ ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن بغیر روزہ کے رہتے تھے۔‘‘

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

اہم سوالات
  • بٹ کوئن کی ٹریڈنگ کا کیا حکم ہے؟
  • قطع تعلقی کرنے والے رشتے داروں سے صلہ رحمی کا کیا حکم ہے؟
  • مزارات پر پھول چڑھانے اور چراغاں کرنے کا کیا حکم ہے؟