واجب معین اور واجب غیر معین روزے سے کیا مراد ہے؟


سوال نمبر:564
واجب معین اور واجب غیر معین روزے سے کیا مراد ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 11 فروری 2011ء

زمرہ: روزہ  |  عبادات

جواب:

:  وہ روزے جن کے رکھنے کی کسی خاص تاریخ یا کسی خاص دن میں منت مانی جائے اور منت پوری ہونے کے بعد ان کو اسی دن یا اسی خاص تاریخ میں رکھا جائے واجب معین روزے کہلاتے ہیں مثلاً کسی نے منت مانی کہ اگر میں امتحان میں پاس ہو گیا تو اللہ کے لئے رجب کی پہلی تاریخ کا روزہ رکھوں گا پس منت پوری ہونے کے بعد اس پر رجب کی پہلی تاریخ کا روزہ رکھنا واجب معین ہے۔ جبکہ کفارے کے روزے اور نذرِ غیر معین کے روزے واجب غیر معین کہلاتے ہیں مثلاً کسی نے یہ منت مانی کہ اگر میں امتحان میں امتیازی حیثیت سے کامیاب ہو گیا تو اللہ تعالیٰ کے لئے تین روزے رکھوں گ۔ پس وہ ان کو منت پوری ہونے کے بعد کبھی بھی رکھ سکتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔