روزہ کون سی عبادت ہے؟


سوال نمبر:558
روزہ کون سی عبادت ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 11 فروری 2011ء

زمرہ: عبادات  |  روزہ

جواب:

:  روزہ بدنی عبادت ہے اور تزکیۂ نفس کا بہترین ذریعہ ہے۔

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

لِکُلِّ شَيْئٍ زَکَاةٌ وَ زَکَاةُ الْجَسَدِ الصَّوْمُ.

 ابن ماجه، کتاب الصيام، باب فی الصوم زکاة الجسد، 2 :  361، رقم :  1745

’’ہر چیز کی زکوٰۃ ہے اور جسم کی زکوۃ روزہ ہے۔‘‘

روزہ ایک مخفی اور خاموش عبادت ہے جو نمود و نمائش سے پاک ہے روزہ دار کے بارے میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

مَنْ صَامَ يَوْمًا فِی سَبِيْلِ اﷲِ بَعَّدَ اﷲُ وَجْههُ عَنِ النَّارِ سَبْعِيْنَ خَرِيْفً۔

 بخاری، الصحيح، کتاب الجهاد والسير، باب فضل الصوم فی سبيل اﷲ، 3 : 1044، رقم :  2685

’’جس نے اﷲ تعالیٰ کے راستے میں ایک دن روزہ رکھا تو اﷲ تعالیٰ اس کے چہرے کو جہنم سے ستر سال (کی مسافت سے) دور کر دیتا ہے۔‘‘

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔