Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - روزہ کی حالت میں‌ ماہواری شروع ہونے پر روزے کا کیا حکم ہے؟

روزہ کی حالت میں‌ ماہواری شروع ہونے پر روزے کا کیا حکم ہے؟

موضوع: روزہ  |  حیض   |  مفسدات روزہ   |  حیض اور نفاس میں روزہ کے احکام

سوال پوچھنے والے کا نام: جنید ملک       مقام: جموں کشمیر، اینڈیا

سوال نمبر 5491:
میرا سوال یہ ہے کہ اگر عورت روزہ دار ہو اور افطار سے پانچ منٹ پہلے اسکو حیض آجائے تو کیا اسکا روزہ مکمل ہوگیا یا نہیں؟

جواب:

روزہ کی حالت میں ماہواری شروع ہوجانے سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے، اگرچہ غروب آفتاب سے چند لمحہ قبل ہی ماہواری کا خون آنا شروع ہوا۔ اس کی قضاء واجب ہوگی۔ روزہ فاسد ہونے کے بعد عورت کے لیے کھانا پینا جائز ہے، البتہ رمضان المبارک کے احترام میں کھلے عام کھانے پینے سے اجتناب کیا جائے گا۔

اگر حیض مغرب سے قبل آئے تو روزہ باطل ہوگا اور اس کی قضاء ہوگي لیکن اگر مغرب کے بعد حیض آنے کی صورت میں روزہ صحیح اور مکمل ہے، اس قضاء نہيں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2019-05-20


Your Comments