مضبوط اور قوی ایمان کی کیفیت کیسے نصیب ہو سکتی ہے؟


سوال نمبر:53
مضبوط اور قوی ایمان کی کیفیت کیسے نصیب ہو سکتی ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 19 جنوری 2011ء

زمرہ: عقائد  |  ایمانیات

جواب:

اگر ہم اپنے اعمال کا مسلسل محاسبہ کرتے رہیں اور اسلام کا صرف نام لینے پر ہی اکتفاء نہ کریں بلکہ قرآن و سنت کے اتباع میں وہ حقیقی مومنانہ زندگی بسر کرنا اپنی عادت بنا لیں جس کا مکمل نمونہ سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صورت میں ہمارے سامنے موجود ہے تو پھر ہمیں مضبوط اور قوی ایمان کی کیفیت نصیب ہو سکتی ہے۔

سوال نمبر 54 : یقین کے کتنے درجے ہیں؟

جواب : یقین کے تین درجے ہیں :

  1. علم
  2. عرفان
  3. ایقان

ان تینوں مدارج کو صوفیاء اپنی اصطلاح میں علم الیقین، عین الیقین اور حق الیقین کے عنوانات سے تعبیر کرتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔