Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا عمرہ کی نیت سے احرام باندھنے کے بعد بغیر عمرہ کیے احرام کھولنے پر کفارہ ہے؟

کیا عمرہ کی نیت سے احرام باندھنے کے بعد بغیر عمرہ کیے احرام کھولنے پر کفارہ ہے؟

موضوع: عمرہ   |  احرام

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد ریحان قادری       مقام: لاہور

سوال نمبر 5185:
ایک شخص نے احرام باندھا اور احرام کی نیت بھی کر لی فلائٹ دو دن لیٹ تھی وہ شخص گھر آ گیا اور سلے ہوئے کپڑے پہن لیے۔ حکم شرع بیان فرمائیں.بینوا و توجروا

جواب:

قرآنِ مجید میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:

وَأَتِمُّواْ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ لِلّهِ فَإِنْ أُحْصِرْتُمْ فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ.

اور حج اور عمرہ (کے مناسک) اﷲ کے لئے مکمل کرو، پھر اگر تم (راستے میں) روک لئے جاؤ تو جو قربانی بھی میسر آئے (کرنے کے لئے بھیج دو)۔

البقرة، 2: 196

سوال میں مذکور شخص نے چونکہ احرام باندھ کر طواف کیے بغیر اسے کھول کر سلے ہوئے کپڑے پہن لیے ہیں‘ اس لیے اس پر ایک بکرا دم لازم ہے۔ یہ مکہ مکرمہ میں بکرا قربان کرے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2019-03-31


Your Comments