اسلامی تاریخ کی بہترین کتاب کونسی ہے؟


سوال نمبر:5178
السلام علیکم! اسلامی تاریخ کی بہترین کتاب کونسی ہے؟ ایسی کتاب جس پر تمام مسالک متفق ہوں۔ نیز کتبِ‌ تاریخ‌ میں اختلاف کی حقیقت کیا ہے؟

  • سائل: قاری خورشیدمقام: اسلام آباد
  • تاریخ اشاعت: 17 دسمبر 2018ء

زمرہ: اسلامی تاریخ

جواب:

ہمارے اکابر مؤرخین نے نہایت محنت و مشقت سے کام کیا ہے اور ہر ایک کا کام مختلف پہلوؤں سے منفرد اور اعلیٰ ہے، اور ان کی کتابیں ایک دوسرے سے بڑھ کر بہترین ہیں۔ اسلام کے اوائل دور کی مستند کتب تاریخ میں اخبارِ مکہ فی قدیم الدھر و حدیثۃ، اخبار المدینہ، المعرفۃ و التاریخ، فتوح البلدان، تاریخ الیعقوبی، تاریخ واسط، تاریخ الامم و الملوک اور تہذیب الآثار وغیرہ شامل ہیں۔

کتبِ تاریخ میں اختلاف ہونا کوئی غیرمعمولی بات نہیں۔ یہ ایک ہی واقعہ کو بیان کرنے کے ایک سے زائد انداز ہو سکتے ہیں۔ اختلاف کی وجوہات الگ الگ ہو سکتی ہیں مگر یہ اختلاف ہی ہمیں دوسروں کا نقطہ نظر اور خیالات جاننے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری