Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا روضہ رسول (ص) کی شبیہ بنانا جائز ہے؟

کیا روضہ رسول (ص) کی شبیہ بنانا جائز ہے؟

موضوع: معاشرتی آداب

سوال پوچھنے والے کا نام: مسعود       مقام: میرپور

سوال نمبر 5167:
ماہِ‌ ربیع الاول میں‌ گنبدِ خضریٰ‌ کے ماڈل بنانا اور اسی طرح محرم میں شبیہ ذو الجناح بنانا کیسا ہے؟

جواب:

موقع کی مناسبت سے ربیع الاول میں گنبدِ خضریٰ کی تصاویر بنانا یا روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ماڈل بنا کر اس کی تشہیر کرنے میں حرج نہیں ہے۔ اسی طرح محرم الحرام میں شبیہ زوالجناح بنا کر شہدائے کربلاء کا غم تازہ کرنا بھی جائز ہے۔ تاہم ان ماڈلز کی پوجا کرنا، خانہ کعبہ کا ماڈل بنا کر اس کا طواف کرنا، شبیہ روضہ رسول یا شبیہ ذوالجناح کے سامنے حاجات پیش کرنے جیسے امور قطعی طور پر ناجائز ہیں۔ ان امور سے اجتناب لازم ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2019-01-25


Your Comments