Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا سادات کے لیے ایصال ثواب کا کھانا جائز ہے؟

کیا سادات کے لیے ایصال ثواب کا کھانا جائز ہے؟

موضوع: صدقات

سوال پوچھنے والے کا نام: رجب علی       مقام: سیالکوٹ

سوال نمبر 5145:
السلام علیکم! کیا سادات کے لیے ایصال ثواب کا کھانا جائز ہے؟

جواب:

سادات کے لیے صدقاتِ واجبہ یعنی زکوٰۃ و عشر، فطر اور کفارات کا مال ممنوع ہے، مگر قربانی و عقیقہ کا گوشت، غمی و خوشی کے مواقع، قل، فاتحہ اور ایصالِ ثواب وغیرہ کا کھانا جائز ہے۔ اگر کسی جگہ کوئی سید مفلس ہو تو حالتِ اضطراری میں صدقہ بھی لے سکتا ہے۔ جواب کی مزید وضاحت کے لیے ملاحضہ کیجیے:

کیا دورِ حاضر میں غريب سادات کرام کو زکوٰۃ دی جاسکتی ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2018-11-27


Your Comments