کیا سنن اور نوافل گھر میں پڑھنا افضل ہے؟


سوال نمبر:514
کیا سنن اور نوافل گھر میں پڑھنا افضل ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 27 جنوری 2011ء

زمرہ: نفلی نمازیں  |  نماز کی سنتیں  |  نماز  |  عبادات

جواب:

جی ہاں! سنن اور نوافل گھر میں پڑھنا افضل ہے۔ حدیثِ مبارکہ میں حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

صَلُّوْا أَيُّهَا النَّاسُ فِی بُيُوْتِکُمْ، فَإِنَّ أَفْضَلَ الصَّلَاةِ صَلَاةُ الْمَرْءِ فِي بَيْتِهِ إِلَّا الْمَکْتُوْبَةَ.

بخاری، الصحيح، کتاب الجماعة والإمامة، باب صلاة الليل، 1 : 256، رقم : 698

’’لوگو! اپنے گھروں میں نماز پڑھا کرو کیونکہ سوائے فرض نماز کے آدمی کی افضل نماز وہ ہے جو وہ اپنے گھر میں پڑھے۔‘‘

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔