Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا مسافر وطنِ‌ اقامت میں پہنچ کر بھی نماز کی قصر کرے گا؟

کیا مسافر وطنِ‌ اقامت میں پہنچ کر بھی نماز کی قصر کرے گا؟

موضوع: مسافر کی نماز

سوال پوچھنے والے کا نام: ایاز محبوب       مقام: ابوظہبی

سوال نمبر 5126:
السلام علیکم! مفتی صاحب میرا سوال ہے کہ اگر ایک آدمی نے فجر پڑھ کر لاہور سے اسلام آباد کا سفر شروع کیا اور جب واپس لاہور پہنچا تو اس وقت عشا کی اذان ہو رہی تھی۔ کیا اب وہ آدمی عشاء کی نماز میں قصر کرے گا یا نہیں؟ والسلام

جواب:

اگر وہ شخص لاہور کا مقیم ہے تو لاہور کی حدود میں داخل ہونے کے بعد وہ نماز میں قصر نہیں‌ کرے گا کیونکہ لاہور پہنچ کر وہ مسافر نہیں‌ رہا بلکہ مقیم ہو گیا ہے۔ نمازِ قصر کے تفصیلی احکام جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے:

نمازِ قصر کے احکام کیا ہیں؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2018-10-29


Your Comments