سنت نمازوں کی فضیلت کیا ہے؟

سوال نمبر:512
سنت نمازوں کی فضیلت کیا ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 27 جنوری 2011ء

زمرہ: نماز کی سنتیں   |  نماز  |  عبادات

جواب:

سنت نمازوں کی فضیلت بیان کرتے ہوئے ام المؤمنین حضرت امِّ حبیبہ رضی اﷲ عنہا روایت کرتی ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

مَنْ صَلَّی فِی يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ رَکْعَةً بُنِیَ لَهُ بَيْتٌ فِی الْجَنَّةِ : أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّهْرِ، وَرَکْعَتَيْنِ بَعْدَهَا، وَرَکْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ، وَرَکْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعِشَاءِ، وَرَکْعَتَيْنِ قَبْلَ صَلَاةِ الْفَجْرِ.

ترمذی، السنن، کتاب الصلاة، باب ما جاء فيمن صلی فی يوم وليلة ثنتی عشرة رکعة من السنة، 1 : 440، رقم : 415

’’جس شخص نے دن اور رات میں (فرائض کے علاوہ) بارہ رکعات ادا کیں تو اس کے لیے جنت میں مکان بنایا جائے گا۔ (ان سنتوں کی تفصیل یہ ہے : ) چار رکعت ظہر سے پہلے اور دو رکعت ظہر کے بعد، دو رکعت مغرب کے بعد، دو رکعت عشاء کے بعد اور دو رکعت نمازِ فجر سے پہلے۔‘‘

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

اہم سوالات
  • بٹ کوئن کی ٹریڈنگ کا کیا حکم ہے؟
  • قطع تعلقی کرنے والے رشتے داروں سے صلہ رحمی کا کیا حکم ہے؟
  • مزارات پر پھول چڑھانے اور چراغاں کرنے کا کیا حکم ہے؟