کیا قعدہ اولیٰ‌ یا ثانیہ میں‌ تشہد دو بار پڑھنے پر سجدہ سہو واجب ہوگا؟

سوال نمبر:5091
السلام علیکم! اگر کوئی شخص تشہد میں ’اشھد ان لا الہ الا اللہ‘ سے شروع کر دے بعد میں یاد آنے پر ’التحیات للہ و الصلوٰۃ‘ سے شروع کر دے تو کیا سجدہ سہو کرے گا؟ کیا التحیات دو بار پڑھنے سے بھی سجدہ سہو لازم ہوتا ہے؟

  • سائل: عثمان اعوانمقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 15 اکتوبر 2018ء

زمرہ: نماز

جواب:

قعدہ اولیٰ یا قعدہ ثانیہ میں‌‘ دونوں میں‌ تشہد بھول کر دو بار پڑھنے سے سجدہ سہو لازم نہیں‌ ہوتا۔ اسی طرح ’اشهد ان لا اله الله‘ پڑھ کر دوبارہ التحیات سے شروع کرنے سے بھی سجدہ سہو واجب نہیں ہوگا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

اہم سوالات
  • بٹ کوئن کی ٹریڈنگ کا کیا حکم ہے؟
  • کاروباری شراکت کے اسلامی اصول کیا ہیں؟
  • وطن سے محبت کی شرعی حیثیت کیا ہے؟