Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا قعدہ اولیٰ‌ یا ثانیہ میں‌ تشہد دو بار پڑھنے پر سجدہ سہو واجب ہوگا؟

کیا قعدہ اولیٰ‌ یا ثانیہ میں‌ تشہد دو بار پڑھنے پر سجدہ سہو واجب ہوگا؟

موضوع: نماز

سوال پوچھنے والے کا نام: عثمان اعوان       مقام: لاہور

سوال نمبر 5091:
السلام علیکم! اگر کوئی شخص تشہد میں ’اشھد ان لا الہ الا اللہ‘ سے شروع کر دے بعد میں یاد آنے پر ’التحیات للہ و الصلوٰۃ‘ سے شروع کر دے تو کیا سجدہ سہو کرے گا؟ کیا التحیات دو بار پڑھنے سے بھی سجدہ سہو لازم ہوتا ہے؟

جواب:

قعدہ اولیٰ یا قعدہ ثانیہ میں‌‘ دونوں میں‌ تشہد بھول کر دو بار پڑھنے سے سجدہ سہو لازم نہیں‌ ہوتا۔ اسی طرح ’اشهد ان لا اله الله‘ پڑھ کر دوبارہ التحیات سے شروع کرنے سے بھی سجدہ سہو واجب نہیں ہوگا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2018-10-15


Your Comments