Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - آنسو منہ میں جانے سے روزے کا کیا حکم ہے؟

آنسو منہ میں جانے سے روزے کا کیا حکم ہے؟

موضوع: روزہ  |  مفسدات روزہ

سوال پوچھنے والے کا نام: عدنان خان       مقام: منگلا بورنگ، ڈیرہ اسماعیل خان

سوال نمبر 5053:
السلام علیکم مفتی صاحب! پوچھنا یہ تھا کہ میں جب روتا ہوں تو منہ میں نمکینی سی آ جاتی ہے، نمکین پانی جیسا اور اس کا اثر شائد حلق تک بھی جاتا ہو، کیا اس کا روزے پر کچھ اثر پڑے گا؟ روزہ ٹوٹے گا تو نہیں؟ جیسے محرم کے دن گزر رہے ہیں تو شہدائے کربلا کا ذکر آنکھوں کو نم کر دیتا ہے۔ میں پریشان ہوں کہ کہیں روزہ ضائع نہ ہو جاتا ہو۔ برائے مہربانی رہنمائی فرما دیں۔

جواب:

آنسو محض منہ میں جانے سے روزے پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ فتاویٰ عالمگیری کے فقہاء کے مطابق آنسو قطرہ در قطرہ منہ میں گئے اور تھوک کے ساتھ نگل لیے تو روزہ فاسد نہیں ہوگا، لیکن اگر آنسو اتنے زیادہ تھے کہ تھوک پر غالب آگئے اور ان کی نمکینی پورے منہ میں محسوس ہوئی تو روزہ ٹوٹ گیا۔ اس کی قضاء کی جائے گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

تاریخ اشاعت: 2018-09-17


Your Comments