شادی شدہ عورت اپنے میکے میں پوری نماز ادا کرے گی یا قصر؟


سوال نمبر:504
شادی شدہ عورت اپنے میکے میں پوری نماز ادا کرے گی یا قصر؟

  • تاریخ اشاعت: 27 جنوری 2011ء

زمرہ: مسافر کی نماز  |  عبادات  |  نماز

جواب:

  1. جو عورت شادی کے بعد مستقلاً سسرال رہنے لگی تو اب اس کا اصلی گھر سسرال ہے۔ اگر وہ میکے آئے جو تین دن کی مسافت (54 میل کے فاصلے) پر ہے تو قصر نماز پڑھے گی جب تک کہ وہ پندرہ دن ٹھہرنے کی نیت نہ کرے۔
  2. جو عورت اپنے شوہر کے ساتھ سفر میں ہو وہ شوہر کی تابع رہے گی۔ اگر شوہر نے کسی جگہ پندرہ دن قیام کی نیت کر لی تو عورت بھی نمازیں پوری پڑھے اگر شوہر کی پندرہ دن کی نیت نہ ہو تو عورت بھی قصر کرے۔ عورت کی نیت کا اعتبار نہیں۔
  3. اگر کوئی عورت شوہر کی اجازت سے تین دن کی مسافت (54 میل) پر واقع میکے گئی اور ارادہ پندرہ سے کم ٹھہرنے کا ہو تو مسافر رہے گی اور قصر پڑھے گی، مثلاً ہفتہ دس دن کے لئے گئی پھر روزانہ یہ نیت ہو کہ کل روانہ ہوں گی پرسوں روانہ ہوں گی مگر حالات کی بناء پر پندرہ دن سے زیادہ دن گزر گئے تو بھی قصر کرے گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔