کیا مکان کی مالیت پر زکوٰۃ ادا کی جائے گی؟


سوال نمبر:4896
السلام علیکم! میرا ذاتی مکان دوسرے شہر میں کرائے پر دیا ہوا جبکہ میں مع اہلِ خانہ یہاں کرائے کے گھر میں رہتا ہوں- اس صورت میں زکوٰۃ کی ادئیگی کے بارے میں رہنمائی فرمایے۔ الحمدللہ میں صاحبِ نصاب ہوں۔ شکریہ

  • سائل: فرقان احمدمقام: راولپنڈی، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 22 جون 2018ء

زمرہ: زکوۃ

جواب:

زکوٰۃ مکان کی مالیت پر نہیں ہے۔ اس سے حاصل ہونے والے کرائے کو دیگر مال میں شامل کیا جائے اور کل مال اگر نصاب کو پہنچے اور اس پر سال گزر جائے تو زکوٰۃ ادا کی جائے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری