Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - ’الکذب فی الحدیث‘ سے کیا مراد ہے؟

’الکذب فی الحدیث‘ سے کیا مراد ہے؟

موضوع: حدیث اور علم حدیث

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد اسحٰق       مقام: کوٹلی، آزاد کشمیر

سوال نمبر 4798:
حدیث کی منشا و مراد کے برعکس اس کا مفہوم بیان کرنا ’الکذب فی الحدیث‘ کے ذمرے میں‌ آتا ہے؟

جواب:

جب کوئی عالمِ دین رائج اصول و ضوابط، اپنے علم و تحقیق، اپنی فہم و فراست اور دیانتداری کے ساتھ کسی حدیث کا ایسا معنیٰ‌ و مفہوم بیان کرتا ہے جو بظاہر قرآن و حدیث کی کسی نص سے متصادم نہیں‌ ہے تو اسے کوئی ملامت نہیں۔ اس کا استخراج یا بیان کردہ مفہوم ہو سکتا ہے اسی حدیث کے مروجہ مفہوم سے مختلف ہو، مگر اس بنیاد پر اسے ’کاذب فی الحدیث‘ قرار نہیں‌ دیا جائے گا۔

کذب فی الحدیث یہ ہے کہ کوئی شخص من گھڑت روایات کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف منسوب کرے یا حدیثِ مبارکہ میں‌ موجود کسی لفظ‌ کی ایسی تاویل کرے جس سے حدیث کا پورا مفہوم ہی بدل جائے وغیرہ۔ حدیث کے فہم میں اختلاف ’کذب فی الحدیث‘ نہیں‌ ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2018-04-30


Your Comments