جواب:
جو رنگ کسی دوسرے مذہب کی خاص نشانی کے طور پر استعمال نہ ہوتا ہو‘ اس سے مسجد کے میناروں کو رنگنے میں حرج نہیں۔ البتہ مساجد میں سیاسی نعروں یا سیاسی نظریات کے اظہار سے اجتناب کرنا بہتر ہے، کیونکہ اس سے مساجد عبادت گاہ کی بجائے سیاسی اکھاڑوں میں بدلنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ ہمارا مشورہ ہے کہ مسجد کے میناروں پر سفید یا سبز رنگ کریں، کیونکہ یہ رنگ اسلام کے علامتی اظہار کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔