Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا مساجد کو قومی پرچم کے رنگ میں رنگنا جائز ہے؟

کیا مساجد کو قومی پرچم کے رنگ میں رنگنا جائز ہے؟

موضوع: متفرق مسائل

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد ذاکر حسین انصاری       مقام: تین پہاڑ، ہندوستان

سوال نمبر 4791:
کیا مسجد کے میناروں کو قومی پرچم کے رنگ سے رنگنا جائز ہے؟

جواب:

جو رنگ کسی دوسرے مذہب کی خاص نشانی کے طور پر استعمال نہ ہوتا ہو‘ اس سے مسجد کے میناروں کو رنگنے میں حرج نہیں۔ البتہ مساجد میں سیاسی نعروں یا سیاسی نظریات کے اظہار سے اجتناب کرنا بہتر ہے، کیونکہ اس سے مساجد عبادت گاہ کی بجائے سیاسی اکھاڑوں میں بدلنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ ہمارا مشورہ ہے کہ مسجد کے میناروں پر سفید یا سبز رنگ کریں، کیونکہ یہ رنگ اسلام کے علامتی اظہار کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2018-05-02


Your Comments