Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - مختلف سواریوں (چلتی ٹرین، کشتی، جہاز، بحری جہاز اور جانور کی سواری) پر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

مختلف سواریوں (چلتی ٹرین، کشتی، جہاز، بحری جہاز اور جانور کی سواری) پر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

موضوع: عبادات  |  نماز  |  مسافر کی نماز

سوال نمبر 476:
مختلف سواریوں (چلتی ٹرین، کشتی، جہاز، بحری جہاز اور جانور کی سواری) پر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

جواب:

مسافر کو اترنے میں جان کا یا بیمار ہونے یا بیماری بڑھنے یا درندہ کا خطرہ ہو یا مسافر اتنا کمزور ہو کہ کسی کی امداد کے بغیر اتر نہیں سکتا یا سوار نہیں ہو سکتا یا اسے سامان کے چوری ہو جانے یا گاڑی کے چلے جانے کا خطرہ ہو تو ان صورتوں میں مسافر کے لیے چلتی گاڑی، کشتی، ہوائی جہاز، بحری جہاز اور جانور کی سواری پر نماز پڑھنا جائز ہے۔

ذہن نشین رہے کہ سواری نماز شروع کرتے ہوئے قبلہ کے رخ کا تعین کر لے بعد میں اگر گاڑی کا رخ تبدیل ہو جائے تو نمازی بھی اپنا چہرہ قبلہ کے رخ پھیر لے اور اگر یہ ممکن نہ ہو تو جس طرف بھی اس کا چہرہ ہے اسی طرح اپنی نماز کو مکمل کرے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔


Your Comments