عورت کو ایامِ مخصوصہ کی نمازیں اور روزے معاف ہیں یا قضاء دے گی؟


سوال نمبر:474
عورت کو ایامِ مخصوصہ کی نمازیں اور روزے معاف ہیں یا قضا پڑھے گی؟

  • تاریخ اشاعت: 27 جنوری 2011ء

زمرہ: نفاس  |  حیض

جواب:
ایامِ مخصوصہ یعنی حیض و نفاس کے دنوں میں عورت کو نمازیں معاف ہیں، وہ قضا ادا نہیں کرے گی۔ حدیث مبارکہ میں ہے:

لَا تَقْضِی الْحَآئِضُ الصَّلٰوة، وَقَالَ جَابِرُ بنُ عبد اﷲِ وَ اَبُوسَعِيدٍ عَنِ النَّبِیِّ صلی الله عليه وآله وسلم : تَدَعُ الصَّلٰوة.

بخاری، الصحيح، کتاب الحيض، باب لا تقضی الحائض الصلاة، 1 : 122

’’حائضہ عورت نماز کی قضا نہ کرے، حضرت جابر بن عبد اﷲ اور حضرت ابوسعید خدری رضی اﷲ عنہما نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کیا ہے کہ حائضہ عورت نماز چھوڑ دے (اور روزوں کی قضاء کرے)۔‘‘

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔